1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


مسند الشهاب
احادیث801 سے 1000
538. مَا مِنْ شَيْءٍ أُطِيعُ اللَّهَ فِيهِ بِأَعْجَلَ ثَوَابًا مِنْ صِلَةِ الرَّحِمِ
538. صلہ رحمی سے بڑھ کر کوئی چیز ایسی نہیں جس میں اللہ کی اطاعت کی جائے اور اس کا ثواب جلد ملے
حدیث نمبر: 815
815 - أَخْبَرَنَا الْخَصِيبُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، أبنا الْحَسَنُ بْنُ رَشِيقٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ حَفْصٍ، ثنا صَالِحُ بْنُ مُحَمَّدٍ، ثنا حَمَّادُ بْنُ أَبِي حَنِيفَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَا مِنْ شَيْءٍ أُطِيعُ اللَّهَ فِيهِ بِأَعْجَلَ ثَوَابًا مِنْ صِلَةِ الرَّحِمِ، وَمَا مِنْ عَمَلٍ يُعْصَى اللَّهُ فِيهِ بِأَعْجَلَ عُقُوبَةً مِنْ بَغْي» وَفِي حَدِيثٍ آخَرَ عَنْ أَبِيهِ، عَنْ رَجُلٍ، عَنْ يَحْيَى
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: صلہ رحمی سے بڑھ کر کوئی چیز ایسی نہیں جس میں اللہ کی اطاعت کی جائے اور اس کا ثواب جلد ملے، جبکہ بغاوت اور سرکشی سے بڑھ کر کوئی عمل ایسا نہیں جس میں اللہ کی نافرمانی کی جائے اور اس کی سزا جلد ملے۔
دوسری حدیث کی سند یوں ہے: «عن ابيه عن رجل عن يحييٰ» [مسند الشهاب/حدیث: 815]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه السنن الكبرى للبيهقي: 73/10» ابوحنیفہ ضعیف ہے۔

وضاحت: فائدہ: -
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بغاوت و سرکشی اور قطع رحمی سے بڑھ کر کوئی گناہ ایسا نہیں کہ جس کے مرتکب کو اللہ دنیا میں بھی جلد سزا دے اور اس کے ساتھ ساتھ آخرت میں بھی اس کے لیے اس سزا کو جمع رکھے۔ [ترمذي: 3511، وسنده صحيح]