سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ جس بندے کے گناہ پر دنیا میں پردہ پوشی فرما دے تو قیامت کے دن اسے (گناہ) پر عار نہیں دلائے گا۔“[مسند الشهاب/حدیث: 800]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه المعجم الصغير: 192، تاريخ مدينة السلام: 6/ 139، بزار: 3164» عمر بن سعید ضعیف ہے، اس میں اور بھی علتیں ہیں۔
وضاحت: فائدہ: - سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص (کے گناہ) پر اللہ دنیا میں پردہ پوشی فرماتا ہے اس پر قیامت کے دن بھی پردہ پوشی فرمائے گا۔“[مسلم: 2590]