سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی شخص اپنے بھائی سے محبت کرے تو اسے آگاہ کر دے۔“[مسند الشهاب/حدیث: 766]
تخریج الحدیث: إسناده ضعیف، مطلب بن عبد اللہ بن حطب مدلس کا سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ سے سماع ثابت نہیں۔
وضاحت: تشریح: - علماء کا کہنا ہے کہ یہ حکم اس لیے دیا گیا ہے کہ جب اس شخص کو معلوم ہوگا کہ فلاں شخص مجھ سے للہ فی اللہ محبت رکھتا ہے تو وہ بھی اس سے محبت رکھے گا، اس کے حقوق کی پاسداری کرے گا، اس کے حق میں دعا گو اور خیر خواہ رہے گا، یوں دونوں طرف سے محبت میں اضافہ ہوگا۔