1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


مسند الشهاب
احادیث601 سے 800
494. أَعْطُوا الْأَجِيرَ أَجْرَهُ قَبْلَ أَنْ يَجِفَّ عَرَقُهُ
494. مزدور کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے اس کی مزدوری ادا کردو
حدیث نمبر: 744
744 - أَخْبَرَنَا أَبُو الطَّاهِرِ، مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ سَعْدُونَ الْمَوْصِلِيُّ قَدِمَ عَلَيْنَا، أبنا أَبُو عَمْرٍوعُثْمَانُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْقَاسِمِ الْأَدَمِيُّ قِرَاءَةٌ عَلَيْهِ ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ الْأَشْعَثَ، ثنا هَارُونُ بْنُ سُلَيْمَانَ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْغِفَارِيُّ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَعْطُوا الْأَجِيرَ أَجْرَهُ قَبْلَ أَنْ يَجِفَّ عَرَقُهُ»
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مزدور کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے اس کی مزدوری ادا کردو۔ [مسند الشهاب/حدیث: 744]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه ابن ماجه: 2443، انفرد به المصنف من هذا الطريق»

وضاحت: تشریح: -
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ جس آدمی کو کسی کام پر رکھا گیا ہو جب وہ اپنا کام پورا کر لے تو پھر اس کو اس کی مزدوری ادا کرنے میں بلاوجہ تاخیر نہیں کرنی چاہیے کیونکہ مزدوری ادا کرنے میں تاخیر کرنا اور ٹال مٹول سے کام لینا ایک قسم کا ظلم ہے۔ اللہ تعالیٰ ٰ ایسے ظالم پر روز قیامت خود مدعی ہوگا۔
حدیث میں آتا ہے کہ اللہ تعالیٰ ٰ فرماتا ہے: تین قسم کے لوگ ایسے ہیں کہ روز قیامت میں خود ان کی طرف سے جھگڑوں گا: ایک وہ آدمی جو میرا نام لے کر عہد کرے پھر اسے توڑ ڈالے۔ وہ شخص جو کسی آزاد آدمی کو بیچ کر اس کی قیمت کھا جائے۔ اور ایک وہ آدمی جو کسی مزدور کو مزدوری پر رکھے تو اس سے پورا کام لے لیکن اسے اجرت نہ دے۔ [بخاري: 2227]