سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تین آدمیوں پر رحم کھاؤ: کسی قوم کا مال دار شخص جو فقیر ہوگیا ہو، وہ صاحب عزت جو ذلیل ہوگیا ہو، اور وہ عالم جس کے ساتھ بے وقوف اور جاہل لوگ کھیل تماشا کر رہے ہوں۔“[مسند الشهاب/حدیث: 734]
تخریج الحدیث: إسنادہ ضعیف، سفیان ثوری مدلس کا عنعنہ ہے، اس میں اور بھی علتیں ہیں۔