سیدنا حکم بن عمیر ثمالی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دنیا میں مہمان بن کر رہو، مسجدوں کو اپنا گھر بنا لو، اپنے دلوں کو رقت اور نرم مزاجی کا عادی بنالو، کثرت سے غور و فکر اور رویا کرو، اور خواہشات تمہارے اندر ہرگزاختلاف پیدا نہ کر دیں۔“[مسند الشهاب/حدیث: 731]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جدًا، وأخرجه حلية الاولياء: 431/1» موسی بن ابی حبیب اور عیسٰی بن ابراہیم ضعیف ہیں، اس میں اور بھی علتیں ہیں، دیکھئے «السلسلة الضعيفة: 1179»