ابوعثمان کہتے ہیں کہ سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ نے سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ کی طرف لکھا کہ اے میرے بھائی! مسجد کو اپنے اوپر لازم کرلو کیونکہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا ہے: ”مسجد ہر متقی کا گھر ہے۔“[مسند الشهاب/حدیث: 73]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، المعجم الكبير: 6143، شعب الايمان: 2689» صالح بن بشیر مری ضعیف عند الجمہور ہے۔