سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جمعہ کے دن ہمیں خطبہ دیتے ہوئے فرمایا: ”تم مرنے سے پہلے اپنے رب کی طرف رجوع کر لو اور مصروف ہونے سے پہلے پاکیزہ اعمال کر لو اور اس کا کثرت سے ذکر کر کے اپنے اس تعلق کو مضبوط کر لو جو تمہارے اور اس کے درمیان ہے۔“[مسند الشهاب/حدیث: 723]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ابن ماجه: 1081، عبد بن حميد: 1136، والطبراني فى «الكبير» برقم: 21، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1261، شعب الايمان: 2754» علی بن زید ضعیف ہے۔