سيدنا ربيعه بن عامر رضى الله عنه كهتے هيں كه رسول الله صلى الله عليه وسلم نے فرمايا: اور انهوں نے اسے بيان كيا۔ (اپنی دعاؤں میں) یا ذالجلال والاکرام کو خوب اہتمام کرو۔ [مسند الشهاب/حدیث: 693]
وضاحت: تشريح: - مطلب یہ ہے کہ اس کلمہ کے ذریعے اللہ تعالىٰ ٰ سے مانگو اپنی دعاؤں میں اسے لازم پکڑو اور کثرت سے اس کا ذکر کرو کیونکہ اس میں اللہ تعالىٰ ٰ کی ثنا اور صفات کمال بیان ہوئی ہیں کہ جب اس کے ذریعے دعا کی جائے تو قوی امید ہے کہ دعا قبول ہو۔