سیدنا عبدالله بن عمرو رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔۔۔۔۔ اور انہوں نے یہ حدیث بیان کی۔ اور اسے امام مسلم نے اپنی سند کے ساتھ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے کہ ”کنجوسی سے بچو کیونکہ اس نے تم سے پہلے لوگوں کو ہلاک کر دیا تھا۔“[مسند الشهاب/حدیث: 685]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه أبو داود: 1698، وأحمد: 2/ 159 عن عبدالله بن عمرو مسلم: 2578، عن جابر»