سیدہ ام حکیم بنت وداع خزاعیہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”آپس میں تحائف دیا کرو کیونکہ یہ محبت بڑھاتا ہے اور سینے کی کدورتیں دور کرتاہے۔“[مسند الشهاب/حدیث: 659]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه المعجم الكبير: 395، جز: 25 ومكارم الاخلاق لابن ابي الدنيا: 368» حبابہ بنت عجلان، اس کی والدہ ام حفصہ اور صفیہ بنت جریر مجہولہ ہیں۔