تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:

مسند الشهاب میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1499)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند الشهاب میں عربی لفظ تلاش کریں
بغیر اعراب عربی لفظ لکھیں:
مسند الشهاب میں اردو لفظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

مسند الشهاب
احادیث601 سے 800
415. كُنَّ فِي الدُّنْيَا كَأَنَّكَ غَرِيبٌ أَوْ كَأَنَّكَ عَابِرُ سَبِيلٍ، وَعَدَّ نَفْسَكَ فِي أَصْحَابِ الْقُبُورِ
415. دنیا میں ایسے رہو گویا ایک پردیسی ہو یا گویا ایک راہ گیر ہو اور اپنے آپ کو قبر والوں میں شمار کرو
حدیث نمبر: 644
644 - أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ الصَّفَّارُ، أبنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ، ثنا مُؤَمَّلُ بْنُ إِهَابٍ، ثنا مَالِكُ بْنُ سُعَيْرٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: أَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَدِي فَقَالَ: «كُنَّ فِي الدُّنْيَا كَأَنَّكَ غَرِيبٌ أَوْ كَأَنَّكَ عَابِرُ سَبِيلٍ، وَعَدَّ نَفْسَكَ فِي أَصْحَابِ الْقُبُورِ»
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا ہاتھ پکڑ کر فرمایا: دنیا میں ایسے رہو گویا ایک پردیسی ہو یا گویا ایک راہ گیر ہو اور اپنے آپ کو قبر والوں میں شمار کرو۔ [مسند الشهاب/حدیث: 644]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ابن الاعرابي: 979، الضعفاء للعقيلى: 3/ 963» أعمش مدلس کا عنعنہ ہے۔

وضاحت: فائدہ: -
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے کندھے پکڑ کر فرمایا: دنیا میں ایسے رہو گویا ایک پردیسی یا راہ گیر ہو۔ اور سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ فرمایا کرتے تھے: جب شام کرو تو صبح کا انتظار مت کرو اور جب صبح کرو تو شام کا انتظار مت کرو اور اپنی صحت میں بیماری کے لیے اور اپنی زندگی میں موت کے لیے (کچھ) حاصل کر لو۔ [بخاري: 6416]