سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مؤمن پر تعجب ہے، اللہ کی قسم! اللہ مومن کے لیے جو بھی فیصلہ فرماتا ہے وہ اس کے حق میں بہتر ہی ہوتا ہے۔“[مسند الشهاب/حدیث: 596]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 728، والضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 1692، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12343، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 4019، 4217، 4218، 4313» ابوخالد الاحمر مدلس کا عنعنہ ہے۔
وضاحت: فائدہ: - سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مومن کے معاملے پر تعجب ہے، بے شک اس کا ہر معاملہ اس کے لیے باعث خیر ہے اور یہ اعزاز صرف مومن کے لیے ہے کہ اگر اسے کوئی خوشی ملے تو وہ شکر ادا کرتا ہے تو یہ (شکر ادا کرنا) اس کے لیے بہتر ہے اور اگر اسے کوئی تکلیف پہنچے تو وہ صبر کرتا ہے تو یہ (صبر کرنا) بھی اس کے لیے بہتر ہے۔“[مسلم: 2999]