1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


مسند الشهاب
احادیث401 سے 600
375. رَحِمَ اللَّهُ امْرَءًا أَصْلَحَ مِنْ لِسَانِهِ
375. اللہ اس شخص پر رحم فرمائے جس نے اپنی زبان کی اصلاح کر لی
حدیث نمبر: 580
580 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُسْلِمٍ، مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الْبَغْدَادِيُّ أبنا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ الْأَنْبَارِيُّ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثنا أَبُو مَنْصُورٍ الصَّاغَانِيُّ، ثنا يَحْيَى بْنُ هَاشِمٍ الْغَسَّانِيُّ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ، قَالَ: مَرَّ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ بِقَوْمٍ يَرْمُونَ نَبْلًا فَعَابَ عَلَيْهِمْ، فَقَالُوا: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ إِنَّا قَوْمٌ مُتَعَلِّمِينَ، فَقَالَ: «لَحْنُكُمْ عَلَيْنَا أَشَدُّ مِنْ سُوءِ رَمْيِكِمْ» ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «رَحِمَ اللَّهُ امْرَءًا أَصْلَحَ مِنْ لِسَانِهِ»
مصعب بن سعد کہتے ہیں کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کچھ لوگوں کے پاس سے گزرے جو تیر اندازی کر رہے تھے، آپ نے (ان کا) عیب (کمزوری کو) ظاہر کیا تو وہ کہنے لگے: اے امیر المؤمنین! ہم تو سیکھ رہے ہیں۔ آپ نے کہا: تمہارا بولا ہوا لفظ تمہارے نشانے کی برائی سے ہم پر زیادہ سخت ہے۔ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا ہے: اللہ اس شخص پر رحم فرمائے جس نے اپنی زبان کی اصلاح کر لی۔ [مسند الشهاب/حدیث: 580]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جدا، وأخرجه الكامل لابن عدى: 441/6» یحیی ٰبن ہاشم متروک ہے، اس میں اور بھی علتیں ہیں۔