سیدنا عبدالله بن زبیر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں نے (اپنے والد) سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ سے کہا: بے شک میں آپ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اس قدر احادیث نہیں سنتا جس قدر فلاں فلاں حدیث بیان کرتے ہیں، انہوں نے کہا: میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے جدا تو کبھی نہیں ہوا لیکن میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فر ماتے سنا ہے ”جس نے مجھ پر جھوٹ باندھا تو اسے چاہیے کہ اپنا ٹھکانا جہنم میں بنا لے۔“[مسند الشهاب/حدیث: 549]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري 107، وأبو داود: 3651، وابن ماجه: 36، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6982، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 5603، وأحمد فى «مسنده» برقم: 1430»