سیدنا عبدالله بن عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص کو دعوت دی گئی لیکن اس نے اسے قبول نہ کیا تو بے شک اس نے اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کی اور جو شخص بن بلائے کسی دعوت میں گیا تو وہ چور بن کر داخل ہوا اور لٹیرا بن کر باہر آیا۔“[مسند الشهاب/حدیث: 528]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه أبو داود: 3741» ابان بن طارق مجہول اور درست بھی زیاد ضعيف ہے۔