348. جو شخص کسی (کام کو کرنے یا نہ کرنے) پر قسم کھائے پھر اس سے کوئی بہتر صورت دیکھے تو اسے چاہیے کہ اپنی قسم کا کفارہ ادا کرے پھر اس بہتر صورت کو اختیار کر لے
سیدنا عبد الله بن عمرو رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی نے سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ سے کچھ مانگا تو انہوں نے قسم کھالی کہ وہ اسے نہیں دیں گے، پھر کہنے لگے: اگر میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے نہ سنا ہوتا کہ جو شخص کسی کام پر قسم کھالے پھر اس کے برعکس اس سے بہتر صورت دیکھے تو اسے چاہیے کہ اپنی قسم کا کفارہ دے اور اس بہتر صورت کو اختیار کرلے۔ ”تو میں تجھے کبھی نہ دیتا پھر انہوں نے اسے دے دیا۔“[مسند الشهاب/حدیث: 518]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه مسلم: 1651، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2108، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1120، 1121، 1122، وأحمد فى «مسنده» برقم: 18533»