1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


مسند الشهاب
احادیث401 سے 600
338. مَنِ انْقَطَعَ إِلَى اللَّهِ كَفَاهُ اللَّهُ كُلَّ مُؤْنَةٍ وَرَزَقَهُ مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَسِبُ، وَمَنِ انْقَطَعَ إِلَى الدُّنْيَا وَكَّلَهُ اللَّهُ إِلَيْهَا
338. جو شخص (ہر طرف سے) کٹ کر اللہ کی طرف ہو گیا الله اسے ہر مشکل میں کافی ہوگا اور اسے وہاں سے رزق دے گا جہاں سے اس کا گمان بھی نہ ہوگا اور جو شخص (اللہ سے) کٹ کر دنیا کی طرف ہو گیا اللہ اسے اس (دنیا) کے حوالے کر دے گا
حدیث نمبر: 493
493 - أَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْأَنْبَارِيُّ، أبنا الْحَسَنُ بْنُ رَشِيقٍ، أبنا أَحْمَدُ بْنُ شُعَيْبٍ النَّسَائِيُّ، أبنا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْحَسَنِ بْنِ شَقِيقٍ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْأَشْعَثَ، ثنا فُضَيْلُ بْنُ عِيَاضٍ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنِ انْقَطَعَ إِلَى اللَّهِ كَفَاهُ اللَّهُ كُلَّ مُؤْنَةٍ وَرِزْقُهُ مِنْ حَيْثِ لَا يَحْتَسِبُ، وَمَنِ انْقَطَعَ إِلَى الدُّنْيَا وَكَّلَهُ اللَّهُ إِلَيْهَا»
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمايا: جو شخص (ہر طرف سے) کٹ کر اللہ کی طرف ہو گیا الله اسے ہر مشکل میں کافی ہوگا اور اسے وہاں سے رزق دے گا جہاں سے اس کا گمان بھی نہ ہوگا اور جو شخص (اللہ سے) کٹ کر دنیا کی طرف ہو گیا اللہ اسے اس (دنیا) کے حوالے کر دے گا۔ [مسند الشهاب/حدیث: 493]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه المعجم الاوسط: 3359، وشعب الايمان: 1044» حسن بصری اور ہشام مدلس راویوں کا عنعنہ ہے۔ ابراہیم بن اشعث مجروح ہے۔