سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے آخرت کے کام کے بدلے میں دنیا کا کام طلب کیا تو آخرت میں اس کے لیے کوئی حصہ نہ ہوگا۔“[مسند الشهاب/حدیث: 484]
تخریج الحدیث: إسناده ضعیف، سفیان ثوری مدلس کا عنعنہ ہے۔
وضاحت: فائدہ: - سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس امت کو عزت و سر بلندی (اللہ کی) نصرت اور اقتدار کی بشارت دے دو، پس ان میں سے جس کسی نے آخرت کا کام دنیا کے لیے کیا تو آخرت میں اس کا کوئی حصہ نہ ہوگا۔“[أحمد: 5/ 134، وسنده حسن]