سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے اللہ عزوجل کے لیے مسجد بنائی اگر چہ وہ پرندے کے گھونسلے جتنی ہو، اللہ اس کے لیے جنت میں گھر بنائے گا۔“[مسند الشهاب/حدیث: 480]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جداً، وأخرجه حلية الا ولياء: 4/ 50، والكامل لابن عدى: 4972، وتاريخ دمشق: 15/ 90» حکم بن یعلی بن عطاء متروک ہے۔
وضاحت: فائدہ: - سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے پانی کا کوئی کنواں کھودا، جس سے جاندار جن و انس اور پرندے و درندے پیتے ہوں تو اللہ تعالیٰ روز قیامت اسے اجر و ثواب سے نوازے گا اور جس نے پرندے کے گھونسلے جتنی یا اس سے بھی چھوٹی مسجد بنائی تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں گھر بنائے گا۔“[التاريخ الكبير للبخاري: 1/332، وسنده صحيح]