1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


مسند الشهاب
احادیث401 سے 600
297. مَنْ عَمَّرَهُ اللَّهُ سِتِّينَ سَنَةً فَقَدْ أَعْذَرَ إِلَيْهِ فِي الْعُمُرِ
297. جس شخص کو اللہ نے ساٹھ سال کی عمر دے دی تو یقیناً اس نے عمر کے حوالے سے اس کا عذر پورا کر دیا
حدیث نمبر: 424
424 - وَأَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ التُّجِيبِيُّ، أبنا ابْنُ جَامِعٍ السُّكَّرِيُّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا الْقَعْنَبِيُّ، ثنا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنْ عَمَّرَهُ اللَّهُ سِتِّينَ سَنَةً فَقَدْ أَعْذَرَ إِلَيْهِ فِي الْعُمُرِ»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ بے شک رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس شخص کو اللہ نے ساٹھ سال کی عمردے دی تو یقیناً اس نے عمر کے حوالے سے اس کا عذر پورا کر دیا۔ [مسند الشهاب/حدیث: 424]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه أحمد: 2/ 417»

وضاحت: تشریح: -
مطلب یہ ہے کہ جس شخص کو اللہ تعالیٰ نے ساٹھ سال کی عمر دے دی اس کے لیے روز قیامت عذر کا کوئی موقع باقی نہیں رکھا، اس عمر میں بھی اگر وہ اللہ تعالیٰ کی معرفت نہ حاصل کر سکا، توحید نہ سمجھ پایا تو وہ اللہ کی بارگاہ میں جہالت اور لاعلمی کا عذر نہیں پیش کر سکے گا، ساٹھ سال کی عمر کو پہنچ جانے کے باوجود بھی اگر اس کی زندگی گناہوں سے آلودہ ہے کفر و شرک کی دلدلوں میں غرق ہے اور صحیح راستے کی طرف نہیں آیا تو قیامت کے دن اس کا کوئی عذر بہانہ نہیں چلے گا۔ مزید دیکھئے حدیث نمبر 252۔