سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے کسی مریض کی عیادت کی وہ ہمیشہ خرفہ جنت میں رہتا ہے حتی کہ واپس لوٹ آئے۔“[مسند الشهاب/حدیث: 385]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه مسلم: 2568، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2957، والترمذي فى «جامعه» برقم: 967، وأحمد فى «مسنده» برقم: 22806، والبزار فى «مسنده» برقم: 4184»
وضاحت: تشریح: - اس حدیث میں مریض کی عیادت کی فضیلت بیان فرمائی گئی ہے کہ بندہ جب تک کسی مسلمان بھائی کی عیادت کے لیے اس کے پاس بیٹھا رہتا ہے تو گویا وہ اتنی دیر جنت کے میوہ جات میں بیٹھا رہتا ہے یعنی اس پر مسلسل ثواب اور اللہ کی رحمت کا نزول ہوتا رہا ہے۔ حدیث مبارک میں ہے ”جس نے کسی مریض کی عیادت کی اس نے رحمت الہی میں غوطہ لگا دیا یہاں تک کہ جب وہ اس کے پاس بیٹھ گیا تو (گویا) اس نے رحمت میں مستقل جگہ بنالی۔“[الادب المفرد: 522صحيح]