سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بے شک نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اپنے گھر والوں کی حفاظت میں قتل ہو گیا وہ شہید ہے۔“[مسند الشهاب/حدیث: 341]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2452، 3198، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1610، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 4099، أبو داود: 4772، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1418، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2580، وأحمد فى «مسنده» برقم: 1650، 1655، والحميدي فى «مسنده» برقم: 83 م، والطبراني فى «الصغير» برقم: 275، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 949»
وضاحت: تشریح: - یعنی جو شخص اپنے اہل خانہ کی حفاظت کرتے ہوئے مارا جائے تو وہ بھی اعزازی طور پر رتبہ شہادت پانے والوں میں سے ہے اور اگر اس کے ہاتھوں حملہ آور قتل ہو جائے تو اس پر کوئی گناہ نہیں اور مرنے والا حملہ اور جہنمی ہوگا۔