سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مردوں کی خوشبو وہ ہے جس کا رنگ پوشیدہ ہو اور خوشبو پھیلتی ہو، عورتوں کی خوشبو وہ ہے جس کا رنگ ظاہر ہو اور خوشبو پوشیدہ ہو۔“[مسند الشهاب/حدیث: 271]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ترمذي: 2787، وأبو داود: 2174،- والنسائي: 5120،» ابونضر و مجہول الحال ہے۔