1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


مسند الشهاب
احادیث201 سے 400
174. الْقَبْرُ أَوَّلُ مَنْزِلٍ مِنْ مَنَازِلِ الْآخِرَةِ
174. قبرآخرت کی منزلوں میں سے پہلی منزل ہے
حدیث نمبر: 248
248 - أَخْبَرَنَا تُرَابُ بْنُ عُمَرَ بْنِ عُبَيْدٍ الْكَاتِبُ وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ عَلِيٍّ الْغَازِي، قَالَا: ثنا أَبُو أَحْمَدَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُفَسِّرِ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ سَعِيدٍ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ، ثنا هِشَامُ بْنُ يُوسُفَ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بَحِيرٍ، أَنَّهُ سَمِعَ هَانِئًا، مَوْلَى عُثْمَانَ يَقُولُ: كَانَ عُثْمَانُ إِذَا وَقَفَ عَلَى قَبْرٍ بَكَى حَتَّى تَبْتَلَّ لِحْيَتُهُ، قَالَ: فَقِيلَ لَهُ تُذْكَرُ الْجَنَّةُ وَالنَّارُ وَلَا تَبْكِي، وَتَبْكِي مِنْ هَذَا؟، فَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِنَّ الْقَبْرَ أَوَّلُ مَنْزِلٍ مِنْ مَنَازِلِ الْآخِرَةِ» وَذَكَرَ الْحَدِيثَ
سیدنا عثمان کے آزاد کردہ غلام ہانی کہتے ہیں کہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ جب کسی قبر کے پاس کھڑے ہوتے تو اتنا روتے کہ آپ کی داڑھی بھیگ جاتی۔ ہانی کہتے ہیں کہ ان سے کہا جاتا: آپ کے سامنے جنت اور جہنم کا ذکر کیا جاتا ہے تو (اتنا) نہیں روتے اور اس (قبر) سے (اس قدر) روتے ہیں؟ تو انہوں نے کہا: بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بے شک قبر آخرت کی منزلوں میں سے پہلی منزل ہے۔ اور یہ حدیث بیان کی۔ [مسند الشهاب/حدیث: 248]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه ترمذي: 2308، وابن ماجه: 4267،»

وضاحت: تشریح: -
قبر آخرت کی منزلوں میں سے پہلی منزل ہے۔ مرنے کے بعد قبر، حشر، میزان اور پل صراط و غیرہ بہت سی منزلیں ہیں جہاں سے انسان نے گزرنا ہے لیکن ان تمام منزلوں کا پتا قبر سے چل جاتا ہے، اگر یہ پہلی منزل خیریت کے ساتھ گزرگئی اور فتنہ قبر میں کامیابی مل گئی تو دوسری منزلیں بھی آسانی سے گزر جائیں گی اور اگر یہیں معاملہ مشکل ہو گیا تو بعد والے مراحل اس سے بھی زیادہ سخت اور ہولناک ہوں گے۔ اللہ تعالیٰ ٰ رحم کا معاملہ فرمائے۔