سیدنا عبد الله رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(بندے کی) غنا یہ ہے کہ جو کچھ لوگوں کے ہاتھوں میں ہے اس سے وہ ناامید رہے اور تم میں سے جو شخص کسی لالچ کی طرف چلے تو اسے چاہیے کہ آہستہ چلے۔“[مسند الشهاب/حدیث: 199]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جدا، وأخرجه المعجم الكبير: 10239» ۔ ابراہیم بن زیادہ متروک ہے۔