1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


مسند الشهاب
احادیث1401 سے 1499
907. اللَّهُمَّ بَارِكْ لِأُمَّتِي فِي بُكُورِهَا
907. اے اللہ! میری امت کے لیے اس کے صبح کے وقت میں برکت فرما
حدیث نمبر: 1489
1489 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ التُّجِيبِيُّ، أبنا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جَامِعٍ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا مُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ الْعَمِّيُّ، ثنا عُمَرُ بْنُ مُسَاوِرٍ الْعَتَكِيُّ، ثنا أَبُو حَمْزَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: «لَا تَطْلُبَنَّ حَاجَةً إِلَى أَعْمَى، وَلَا تَطْلُبَنَّهَا لَيْلًا، وَإِذَا طَلَبْتَ الْحَاجَةَ فَاسْتَقْبِلِ الرَّجُلَ بِوَجْهِكَ، فَإِنَّ الْحَيَاءَ فِي الْعَيْنَيْنِ وَبَاكِرْ حَاجَتَكَ» فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «اللَّهُمَّ بَارِكْ لِأُمَّتِي فِي بُكُورِهَا»
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نابینا آدمی سے حاجت ہرگز نہ طلب کرو اور رات کے وقت بھی حاجت ہرگز نہ طلب کرو اور جب تم نے حاجت طلب کرنی ہو تو اس آدمی سے اپنے چہرے کے ساتھ متوجہ ہو کیونکہ حیاء دونوں آنکھوں میں ہوتی ہے اور صبح کے وقت اپنی حاجت کے لیے نکلو کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ! میری امت کے لیے اس کے صبح کے وقت میں برکت فرما۔ [مسند الشهاب/حدیث: 1489]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه بزار: 5312، المعجم الكبير: 12966، شعب الايمان: 7357, 7358»
عمر بن مساور عتکی ضعیف ہے۔