890. جس نے میرے کسی ولی کی اہانت کی تو بے شک اس نے مجھے کھلے عام جنگ کی دعوت دی اور میں کسی چیز میں جسے میں کرنے والا ہوں اتنا تردد نہیں کرتا جتنا اپنے مومن بندے کی روح قبض کرنے میں کرتا ہوں
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم جبریل علیہ السلام سے، وہ اللہ تبارک و تعالیٰ سے روایت کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ اللہ تبارک و تعالیٰ فرماتا ہے: ”جس نے میرے کسی ولی کی اہانت کی تو بے شک اس نے مجھے کھلے عام جنگ کی دعوت دی اور میں کسی چیز میں جسے میں کرنے والا ہوں اتنا تردد نہیں کرتا جتنا اپنے مومن بندے کی روح قبض کرنے میں کرتا ہوں (کیونکہ) وہ موت کو (بوجہ تکلیف جسمانی) نا پسند کرتا ہے اور میں بھی اسے تکلیف دینا نا پسند کرتا ہوں اور اس کے سوا اس کے لیے کوئی چارہ بھی نہیں ہوتا۔“[مسند الشهاب/حدیث: 1456]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الأولياء لابن أبى الدنيا ل: ١، حلية الأولياء:61/7، تاريخ دمشق: 96/7» ہشام کنانی اور صدقہ مجہول ہیں۔ صدقہ سے مرادا اگر صدقہ بن عبداللہ ہے تو وہ سخت ضعیف ہے۔ «السلسلة الضعيفة: 1775»