1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


مسند الشهاب
احادیث1401 سے 1499
876. لَوْ نَظَرْتُمْ إِلَى الْأَجَلِ وَمَسِيرِهِ لَأَبْغَضْتُمُ الْأَمَلَ وَغُرُورَهُ "
876. اگر تم موت اور اس کی رفتار کو دیکھ لو تو امید اور اس کے دھوکے سے ضرور نفرت کرنے لگو
حدیث نمبر: 1436
1436 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ الْمُعَدِّلُ، أبنا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَسَنِ الْعَدَوِيُّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدِ بْنِ بَشِيرٍ، ثنا بِشْرُ بْنُ خَالِدٍ الْعَسْكَرِيُّ، أبنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنْ خَارِجَةَ بْنِ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَوْ رَأَيْتُمُ الْأَجَلَ وَمَسِيرِهِ لَأَبْغَضْتُمُ الْأَمَلَ وَغُرُورَهُ، وَمَا مِنْ أَهْلِ بَيْتٍ إِلَّا وَمَلَكُ الْمَوْتِ يَتَعَاهَدُهُمْ فِي كُلِّ يَوْمٍ مَرَّةً، فَمَنْ وَجَدَهُ قَدِ انْقَضَى أَجَلُهُ قَبَضَ رُوحَهُ، فَإِذَا بَكَى أَهْلُهُ وَجَزَعُوا قَالَ: لِمَ تَبْكُونَ وَلِمَ تَجْزَعُونَ؟ فَوَاللَّهِ مَا نَقَصْتُ لَكُمْ عُمْرًا وَلَا حَبَسْتُ لَكُمْ رِزْقًا، وَمَالِي مِنْ ذَنْبٍ، وَلِي إِلَيْكُمْ عَوْدَةٌ ثُمَّ عَوْدَةٌ"
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تم موت اور اس کی رفتار کو دیکھ لو تو امید اور اس کے دھوکے سے ضرور نفرت کرنے لگو۔ کوئی گھر والے ایسے نہیں جن کی ملک الموت روزانہ ایک بارخبر گیری نہ کرتا ہو۔ پھر جس کی عمر پوری ہو چکی ہوتی ہے تو اس کی وہ روح قبض کر لیتا ہے، اس کے گھر والے رونے پیٹنے لگتے ہیں تو وہ کہتا ہے: تم کیوں رو پیٹ رہے ہو؟ اللہ کی قسم! میں نے تمہارے لیے نہ (اس کی) عمر کم کی ہے اور نہ رزق روکا ہے، میرا کیا گناہ ہے؟ مجھے تو تمہارے پاس بار بار آنا ہے۔ [مسند الشهاب/حدیث: 1436]
تخریج الحدیث: إسناده ضعیف، عبدالرحمٰن بن یحییٰ بن سعید ضعیف ہے۔