1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


مسند الشهاب
احادیث1401 سے 1499
874. لَوْ تَعْلَمُونَ مَا أَعْلَمُ لَضَحِكْتُمْ قَلِيلًا وَلَبَكَيْتُمْ كَثِيرًا
874. اگر تمہیں معلوم ہو جاتا جو میں جانتا ہوں تو تم کم ہنتے اور زیادہ روتے
حدیث نمبر: 1431
1431 - أنا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ النَّيْسَابُورِيُّ، أنا الْقَاضِي أَبُو طَاهِرٍ، نا الْحُسَيْنُ بْنُ الْمُكْتِبِ، نا غَسَّانُ، نا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنِ الْحَجَّاجِ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَوْ تَعْلَمُونَ مَا أَعْلَمُ لَبَكَيْتُمْ كَثِيرًا وَلَضَحِكْتُمْ قَلِيلًا، وَلَسَجَدَ أَحَدُكُمْ حَتَّى يَنْقَطِعَ صُلْبُهُ، وَلَصَرَخَ أَحَدُكُمْ حَتَّى يَنْقَطِعَ صَوْتَهُ، ابْكُوا فَإِنْ لَمْ تَبْكُوا فَتَبَاكَوْا»
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تمہیں معلوم ہو جاتا جو میں جانتا ہوں تو تم زیادہ روتے اور کم ہنستے۔ اور تم میں سے ہر ایک (اتنا لمبا) سجدہ کرتا یہاں تک کہ اس کی کمر ٹوٹ جاتی اور (اس قدر) چیختا چلاتا کہ اس کی آواز ختم ہو جاتی۔ رویا کرو، اگر رونا نہ آئے تو رونے جیسی صورت بنا لیا کرو۔ [مسند الشهاب/حدیث: 1431]
تخریج الحدیث: إسناده ضعیف، حجاج بن ارطاۃ ضعیف ہے۔