سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اچھے ساتھی کی مثال عطرفروش کی مانند ہے اگر تمہیں اس کے عطر میں سے کچھ نہ بھی ملے تو اس کی خوشبو (ضرور) پہنچے گی اور برے دوست کی مثال لوہار کی مانند ہے اگر اس کی چنگاریوں نے تمہیں نہ جلایا تو اس کا دھواں تمہیں (ضرور) ستائے گا۔“[مسند الشهاب/حدیث: 1382]
وضاحت: تشریح: - ان احادیث میں بڑی خوبصورت مثالوں کے ذریعے نیکوں کی صحبت اختیار کرنے اور بروں کی صحبت سے بچنے کی تلقین فرمائی گئی ہے۔ مزید تفصیل کے لیے دیکھیں حدیث نمبر 187۔