1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


مسند الشهاب
احادیث1201 سے 1400
840. مَثَلُ الْمُؤْمِنَ كَمَثَلِ النَّحْلَةِ
840. مومن کی مثال شہد کی مکھی کی مانند ہے جو صرف پاکیزہ چیز کھاتی ہے اور پاکیزہ چیز ہی گراتی ہے
حدیث نمبر: 1354
1354 - أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَلِيٍّ الْغَازِي، ثنا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ جَعْفَرٍ الْفِرْيَابِيُّ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُسْلِمٍ الْبَصْرِيُّ، ثنا حَجَّاجُ بْنُ نُصَيْرٍ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ، قَالَ: سَمِعْتُ وَكِيعَ بْنَ عُدُسٍ، يُحَدِّثُ عَنْ عَمِّهِ أَبِي رَزِينٍ الْعُقَيْلِيِّ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَثَلُ الْمُؤْمِنِ كَمَثَلِ النَّحْلَةِ لَا تَأْكُلُ إِلَّا طَيِّبًا وَلَا تَضَعُ إِلَّا طَيِّبًا»
سیدنا ابوزرین عقیلی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مومن کی مثال شہد کی مکھی کی مانند ہے جو صرف پاکیزہ چیز کھاتی ہے اور پاکیزہ چیز ہی گراتی ہے۔ [مسند الشهاب/حدیث: 1354]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 247، 5230، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 11214، والطبراني فى «الكبير» برقم: 459، 460، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2637، تاريخ دمشق: 176/5»

وضاحت: تشریح: -
ان احادیث میں مومن کو شہد کی مکھی کے ساتھ تشبیہ دی گئی ہے۔ شہد کی مکھی بطور خوراک زمین سے پاکیزہ چیزیں ہی استعمال میں لاتی ہے اور اپنے وجود سے پاکیزہ چیز یعنی شہد ہی نکالتی ہے جو دوسروں کے لیے شفا کا باعث ہے۔ یہی حال مومن کا ہے ایک سچے مومن کی خوراک بھی پاکیزہ اور اس سے اعمال بھی پاکیزہ ہی سرزد ہوتے ہیں، اس کی زبان سے پاک کلمات ہی نکلتے ہیں، گندے کلمات مؤمن کی زبان پر نہیں آتے، اسی طرح مؤمن اچھے کام ہی کرتا ہے برے کام مومن کے شایان شان نہیں۔