1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


مسند الشهاب
احادیث1201 سے 1400
825. أَصْدَقُ الْحَدِيثِ كِتَابُ اللَّهِ
825. سب سے زیادہ سچی بات اللہ کی کتاب ہے
حدیث نمبر: 1323
1323 - أَخْبَرَنَا الْقَاضِي عَبْدُ الْكَرِيمِ بْنُ الْمُنْتَصِرِ، أبنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ الْحَسَنِ الْبُخَارِيُّ، بِإِسْنَادِ الْخُطْبَةِ الَّتِي يَرْوِيهَا زَيْدُ بْنُ خَالِدٍ الْجُهَنِيُّ الْمُقَدَّمُ، ذَكَرَهَا وَذَكَرَ الْخُطْبَةَ وَفِيهَا: «أَصْدَقُ الْحَدِيثِ كِتَابُ اللَّهِ، وَأَوْثَقُ الْعُرَى كَلِمَةُ التَّقْوَى، وَأَحْسَنُ الْهُدَى هُدَى الْأَنْبِيَاءِ، وَأَشْرَفُ الْمَوْتِ قَتْلُ الشُّهَدَاءِ»
اسماعیل بن حسن بخاری نے خطبہ والی سند کے ساتھ بیان کیا جسے زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں جس کا ذکر پیچھے گزر چکا ہے انہوں نے وہ خطبہ ذکر کیا اور اس میں یہ بھی تھا: سب سے زیادہ سچی بات اللہ کی کتاب ہے، سب سے زیادہ مضبوط کڑا کلمہ تقویٰ ہے، بہترین طریقہ نبیوں کا طریقہ ہے اور سب سے زیادہ عزت و بزرگی والی موت شہید کی موت ہے۔ [مسند الشهاب/حدیث: 1323]
تخریج الحدیث: إسناده ضعیف، دیکھئے حدیث نمبر 55۔