سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”قرآن پڑھا کرو کیونکہ وہ قیامت کے دن اپنے ساتھی کے لیے کیا ہی اچھا سفارش کرنے والا ہوگا۔“[مسند الشهاب/حدیث: 1310]
تخریج الحدیث: إسناده ضعیف، ابوخالد احمر مدلس کا عنعنہ ہے۔
وضاحت: فائدہ: - سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”قرآن پڑھا کرو کیونکہ وہ قیامت کے دن اپنے ساتھیوں کے لیے سفارش کرنے والا بن کر آئے گا۔ دو چمکتی ہوئی روشن سورتیں یعنی سورہ البقر ہ اور آل عمران پڑھا کرو کیونکہ وہ قیامت کے دن اس حال میں آئیں گی گویا کہ وہ دو بادل ہیں یا دوسائیان ہیں یا پرندوں کے غول ہیں جو صفیں باندھے اپنے پڑھنے والوں کے حق میں بحث و مباحثہ کریں گے۔ سورۃ البقرہ پڑھا کرو کیونکہ اسے حاصل کر لینا باعث برکت اور اسے ترک کر دینا باعث حسرت ہے اور جادو گر اسے حاصل نہیں کر سکتے۔“[مسلم: 804]