حسن کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کو غصے الله کے اس گھونٹ سے جسے کسی بندے نے (اللہ کی رضا کے لیے) پیا ہو یا مصیبت پر صبر کے گھونٹ سے بڑھ کر کوئی گھونٹ محبوب نہیں اور اللہ کے خوف سے گرنے والے آنسو کے قطرے یا اللہ کی راہ میں بہائے گئے خون کے قطرے سے بڑھ کر کوئی قطرہ محبوب نہیں۔“[مسند الشهاب/حدیث: 1308]
تخریج الحدیث: «مرسل ضعيف، وأخرجه الزهد لابن المبارك: 672» اسے حسن بصر کی تابعی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے اور ”رجل“ مجہول ہے۔
وضاحت: فائدہ: - سیدنا معاذ بن انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اپنے غصے کو پی جائے جبکہ وہ اسے نافذ کرنے کی طاقت رکھتا تھا تو اللہ قیامت کے دن اسے تمام مخلوق کے سامنے بلا کر اختیار دے گا کہ وہ جس حور کو چاہے پسند کر لے۔“[ابن ماجه: 4186، حسن]