ايوب بن موسىٰ قرشی اپنے والد سے، وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کسی باپ نے اپنی اولاد کو حسن ادب سے بڑھ کر کوئی عطیہ نہیں دیا۔“[مسند الشهاب/حدیث: 1297]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الحاكم فى «مستدركه» برقم: 7774، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1952، والبيهقي فى «سننه الكبریٰ» برقم: 2310، 5177، وأحمد فى «مسنده» برقم: 15640، وعبد الله بن أحمد بن حنبل فى زوائده على "مسند أحمد"، 15641، 16981، 16988، وعبد بن حميد فى "المنتخب من مسنده"، 362» ایوب بن موسیٰ مستور ہے، اس میں اور بھی علتیں ہیں۔