1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


مسند الشهاب
احادیث 1 سے 200
90. الْمُؤْمِنُ إِلْفٌ مَأْلُوفٌ
90. مؤمن الفت کرنے والا (اور) الفت کیا گیا ہوتا ہے
حدیث نمبر: 129
129 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ الصَّفَّارُ، أبنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ بَهْرَامَ، ثنا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ أَبِي كَرِيمَةَ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الْمُؤْمِنُ إِلْفٌ مَأْلُوفٌ، وَلَا خَيْرَ فِي مَنْ لَا يُأْلَفُ، وَخَيْرُ النَّاسِ أَنْفَعُهُمْ لِلنَّاسِ»
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مؤمن الفت کرنے والا (اور) الفت کیا گیا ہوتا ہے اور اس میں خیر نہیں جو الفت نہ کرے اور لوگوں میں بہتر وہ ہے جو ان میں سے لوگوں کے لیے زیادہ نفع مند ہو۔ [مسند الشهاب/حدیث: 129]
تخریج الحدیث: إسناده ضعيف، علی بن بہرام نامعلوم ہے۔

وضاحت: فائدہ:
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ بے شک نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مؤمن الفت کا مسکن (سراسر الفت) ہے اور اس شخص میں کوئی خیر نہیں جو (کسی سے) الفت نہیں کرتا اور نہ اس سے کوئی الفت کرتا ہے۔ [أحمد: 400/2 و إسناده حسن]