سہل بن معاذ اپنے والد سے، وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”افضل ترین کام یہ ہے کہ جو تجھ سے قطع رحمی کرے تو اس سے صلہ رحمی کر اور جو تجھے محروم رکھے تو اسے عطا کر اور جو تجھ پر ظلم کرے تو اس سے درگزر کر۔“[مسند الشهاب/حدیث: 1289]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، أحمد: 3/ 438، المعجم الكبير: 414، مكارم الاخلاق للخرائطي: 299» زبان بن فائد اور رشدین بن سعد ضعیف ہیں۔