1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


مسند الشهاب
احادیث1201 سے 1400
793. خِيَارُ أُمَّتِي أَحِدَّاؤُهَا الَّذِينَ إِذَا غَضِبُوا رَجَعُوا
793. میری امت کے بہترین لوگ وہ تیز طبیعت والے لوگ ہیں کہ جب انہیں غصہ آئے تو (جلد ہی) اسے پی جاتے ہیں
حدیث نمبر: 1277
1277 - أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ، مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الْجَوَالِيقِيُّ، أبنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَحْمَدَ الْهَمْدَانِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ الْفَرَّاءُ، ثنا ابْنُ قَنْبَرٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي قَنْبَرٌ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «خِيَارُ أُمَّتِي أَحِدَّاؤُهُمُ، الَّذِينَ إِذَا غَضِبُوا رَجَعُوا»
سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میری امت کے بہترین لوگ وہ تیز طبیعت والے لوگ ہیں کہ جب انہیں غصہ آئے تو (جلد ہی) اسے پی جاتے ہیں۔ [مسند الشهاب/حدیث: 1277]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، المعجم الاوسط: 5793، الضعفاء للعقيلي:690/2، شعب الايمان: 7949»
ابن قنبر ضعیف ہے، اس میں ایک اور علت بھی ہے۔