سیدنا سعد بن مالک رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بہترین ذکر ذکر خفی ہے اور بہترین رزق وہ ہے جو کفایت کرے۔“[مسند الشهاب/حدیث: 1218]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 809، وأحمد فى «مسنده» برقم: 1495، 1496، وعبد بن حميد فى "المنتخب من مسنده"، 137» محمد بن عبدالرحمٰن بن لبیب ضعیف ہے، اس میں ایک اور علت بھی ہے۔