سیدنا سعد رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے قرآن کو خوش الحانی سے نہ پڑھا وہ ہم میں سے نہیں۔“ امام لیث نے مصر میں اس حدیث کو عراق میں بیان کی ہوئی روایت کے برخلاف بیان کیا ہے۔ [مسند الشهاب/حدیث: 1196]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه أبو داود: 1469، 1470، أحمد: 1/ 172، دارمي: 3488، فضائل القرآن لابي عبيد، ص: 109»