سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ظالم کی رگ کا کوئی حق نہیں۔“[مسند الشهاب/حدیث: 1187]
تخریج الحدیث: إسناده ضعیف، یحییٰ بن منذ رضعیف ہے۔
وضاحت: فائدہ: - سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے کسی (لاوارث) بنجر زمین کو آباد کیا تو وہ اس کی ہوگی اور ظالم کی رگ کا کوئی حق نہیں (یعنی جس نے ظلماً کسی جگہ پر قبضہ کیا تو اس کا حق تسلیم نہیں کیا جائے گا)۔“[ترمذي: 1378، وسنده حسن]