1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


مسند الشهاب
احادیث1001 سے 1200
740. إِنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالنِّيَّاتِ
740. اعمال کا دارو مدار تو نیتوں پر ہے
حدیث نمبر: 1173
1173 - أنا ذُو النُّونِ بْنُ أَحْمَدَ الْعَطَّارُ، نا أَبُو الْفَضْلِ، أَحْمَدُ بْنُ أَبِي عِمْرَانَ الْهَرَوِيُّ بِمَكَّةَ، نا أَبُو حَامِدٍ، أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْقَنَادِكِيُّ الْهَرَوِيُّ بِهَرَاةَ، نا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ، نا نُوحُ بْنُ حَبِيبٍ، نا عَبْدُ الْمَجِيدِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، نا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالنِّيَّةِ، وَلِكُلِّ امْرِئٍ مَا نَوَى، فَمَنْ كَانَتْ هِجْرَتُهُ إِلَى اللَّهِ وَرَسُولِهِ فَهِجْرَتُهُ إِلَى اللَّهِ وَرَسُولِهِ، وَمَنْ كَانَتْ هِجْرَتُهُ لِدُنْيَا يُصِيبُهَا أَوِ امْرَأَةٍ يَتَزَوَّجُهَا فَهِجْرَتُهُ إِلَى مَا هَاجَرَ إِلَيْهِ»
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمام اعمال کا دارومدار نیت پر ہے اور ہر انسان کے لیے وہی (صلہ) ہے جس کی اس نے نیت کی چنانچہ جس کی ہجرت اللہ اور اس کے رسول کی طرف ہو تو (فی الواقع) اس کی ہجرت اللہ اور اس کے رسول کی طرف ہے اور جس کی ہجرت دنیا کے حصول یا کسی عورت سے نکاح کی غرض سے ہو تو (فی الواقع) اس کی ہجرت اسی کی طرف سے جس کی طرف اس نے ہجرت کی۔ [مسند الشهاب/حدیث: 1173]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، حلية الأولياء:، علل الحديث لابن ابي حاتم: 362»
عبدالمجید بن عبد العزیز جمہور کے نزدیک ضعیف ہے۔