سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ ٰ اس بندے سے راضی ہوتا ہے جو کھانا کھائے یا مشروب پیئے تو اس پر اللہ کی حمد کرے۔“ اسے مسلم بن حجاج نے بھی اپنی سند کے ساتھ روایت کیا ہے اور اس میں ہے: ”جو کھانا کھائے تو اس پر اس (اللہ) کی حمد کرے یا مشروب پیئے تو اس پر بھی اس (اللہ) کی حمد کرے۔“[مسند الشهاب/حدیث: 1098]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2734، والضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 2078، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 6872، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1816، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12155»