سیدنا ابوبردہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں عبید اللہ بن زیاد کے پاس بیٹھا ہوا تھا اس کے پاس یکے بعد دیگرے خوارج کے سرلائے جا رہے تھے جب بھی اس کے پاس کوئی سرلایا جاتا تو میں کہتا: جہنم کی طرف۔ کہتے ہیں کہ تب سیدنا عبداللہ بن یزید حطمی رضی اللہ عنہ بول اٹھے: اے بھتیجے! کیا تم جانتے نہیں کہ بے شک میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”بے شک اس امت کا عذاب اس کی دنیا میں رکھ دیا گیا ہے۔“[مسند الشهاب/حدیث: 1000]
وضاحت: تشریح: - کسی شخص کا نام لے کر یا کسی کی طرف اشارہ کر کے یہ کہنا کہ یہ دوزخی ہے، جائز نہیں۔ باقی جہاں تک دنیا میں عذاب کی بات ہے تو اس سے مراد اس امت کے اہل ایمان ہیں انہیں آخرت میں کفار کی طرح عذاب نہیں ہوگا۔ مزید دیکھیں حدیث نمبر 970۔