سیدہ ام عمارہ بنت کعب رضی اللہ عنہما بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے ہاں تشریف لائے، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے آگے کھانا پیش کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے فرمایا: کھاؤ، میں نے کہا کہ میں روزے سے ہوں۔ فرمایا: بے شک روزے دار کے پاس جب کھانا کھایا جائے، تو فرشتے اس کے لیے رحمت و بخشش کی دعا کرتے ہیں، یہاں تک کہ اس سے فارغ ہوجائے۔“ یا فرمایا: ”یہاں تک کہ وہ اپنا کھانا ختم کر دیں۔“[مسند عبدالله بن مبارك/حدیث: 89]
تخریج الحدیث: «الزهد، ابن مبارك: 500، سنن ابن ماجة: 1748، صحیح ابن حبان: (المورد)(237، مسند دارمي: 1/349، طبقات ابن سعد: 4/415، 416، حلیة الأولیاء، ابونعیم: 2/65، المطالب العالیه، ابن حجر: 2/310، سلسلة الضعیفة: 1332۔»