سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کا فرمان ہے کہ میں اپنے بندے کے میرے متعلق گمان کے پاس ہوں، پس وہ میرے بارے میں جو چاہے گمان کر لے۔“[مسند عبدالله بن مبارك/حدیث: 39]
تخریج الحدیث: «الزهد، ابن مبارك: 318، مسند دارمي: 2/214، مسند احمد: 16016، مستدرك حاکم: 4/420، صحیح ابن حبان، (الموارد(: 184، حلیة الأولیاء، ابو نعیم:9/306۔ شیخ شعیب نے اسے ’’صحیح‘‘ قرار دیا ہے۔»