سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک عورت یا مرد کی نقل اتاری تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں کسی کی نقل اتارنا پسند نہیں کرتا اور بے شک میرے لیے اتنا اور اتنا ہو، اسے بہت بڑا جانا گیا۔“[مسند عبدالله بن مبارك/حدیث: 21]
تخریج الحدیث: «الزهد، ابن مبارك: 257، تاریخ بغداد: 13/87، سنن ترمذي: 2503۔ محدث البانی نے اسے ’’صحیح‘‘ کہا ہے۔»