سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (اس طرح(نہ کہو جو اللہ نے چاہا اور فلاں نے چاہا، بلکہ تم کہو، جو اللہ نے چاہا، پھر فلاں نے چاہا۔ [مسند عبدالله بن مبارك/حدیث: 192]
تخریج الحدیث: «مسند احمد (الفتح الرباني)1/38۔ علامہ ساعاتی نے فرمایا کہ اسے طیالسی نے بیان کیا ہے اور اس کی سند جید ہے۔»