سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ بے شک (قبیلہ)اسلم کا ایک آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، اس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بیان کیا کہ یقینا اس نے زنا کیا ہے اور اپنی جان پر چار شہادتیں پاس کیں، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے بارے میں حکم دیا اور اسے رجم کر دیا گیا اور وہ شادی شدہ تھا۔ [مسند عبدالله بن مبارك/حدیث: 163]
تخریج الحدیث: «صحیح بخاري: 5270، ترمذی، الحدود: 4 باب ما جاء فی درء الحدود عن المعترف إذا رجع: 4/695، مسند احمد (الفتح الرباني): 16/90، سنن دارمي: 2/97۔»